زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کنسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کنسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انڈرگریجویٹ داخلہ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد۔
دوسرا انٹری ٹیسٹ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور یونیورسٹی انتظامیہ کی زیر نگرانی منظم، شفاف اور پُرامن انداز میں مکمل ہوا، جس میں علاقے بھر سے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پرنسپل ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے والدین اور امیدواروں سے گفتگو میں ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔