ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ، مریض پریشان ہو گئے
چناب نگر (نامہ نگار)ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور ہربل ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ بیماریوں کا خاتمہ مشکل، اور علاج مہنگا ہونے سے زندگی محدود ہونے لگی ہے ۔
شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے مریضوں کو مزید پریشان کر دیا ہے ۔ سستا علاج بھی اب انتہائی مہنگا ہو چکا ہے ، جس سے زندگی کے آثار رفتہ رفتہ مد ہم ہوتے جا رہے ہیں شوگر، بلڈ پریشر، جگر، معدے ، آنکھوں، بخار اور جسم درد سمیت جان بچانے والی ایمرجنسی ادویات حکومت کی جانب سے 20 فیصد جبکہ مارکیٹ میں 50 سے 70 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ خواتین کے مخصوص امراض کی ادویات کی قیمتیں دگنی ہو جانے سے انکا خریدنا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر تمام اقسام کی تصدیق شدہ ادویات سستی کرے اور رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز، ہومیو اسٹورز اور ہربل دواخانوں پر انکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ جعلی اور غیر مؤثر ادویات کا خاتمہ ہو اور سستی و معیاری ادویات ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔