کمالیہ: جشنِ آزادی کی تیاریاں، پرچم، جھنڈیاں اور بیجز مہنگے

 کمالیہ: جشنِ آزادی کی تیاریاں، پرچم، جھنڈیاں اور بیجز مہنگے

کمالیہ (نمائندہ دنیا )جشنِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور اسٹیکرز کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ہے ، تاہم ان اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 بازاروں اور مارکیٹوں کے علاوہ گلی محلوں اور شاہراہوں پر لگے عارضی اسٹالز پر بھی یہ اشیا من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد 76ویں یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے جھنڈے ، جھنڈیاں اور بیجز خرید رہی ہے تاکہ گھروں، دفاتر اور دکانوں کو قومی رنگ میں رنگا جا سکے ۔ مارکیٹ میں قومی پرچم کی قیمت سائز کے مطابق 300 روپے سے 4 ہزار روپے تک ہے ، جھنڈیاں فی پیکٹ 100 روپے جبکہ بیجز 30 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ اشیاء انہیں مہنگی مل رہی ہیں اس لیے قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول کرے تاکہ ہر طبقہ جشنِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں