چنیوٹ:رواں سال 19 ہزار 771 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز چنیوٹ ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ رواں سال 19 ہزار 771 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 41 مقدمات درج کرائے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ 2,100 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 63 لاکھ 19ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ، جبکہ 93 یونٹس کو بند کر دیا گیا۔مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی 364 اشیائے خورونوش کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کیے گئے ۔ آپریشنز ٹیموں نے 613 نئے کاروباروں کو لائسنس بھی جاری کیے ۔ 21 ایکڑ پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 13 ایکڑ پر گندے پانی سے اگنے والی سبزیاں تلف کی گئیں۔ڈاکٹر قاسم رضا نے مزید بتایا کہ 19 لاکھ 50 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، جس میں سے 19 ہزار 650 لٹرناقص دودھ تلف کیا گیا۔ اسی طرح 3,383 کلو ناقص گوشت، 2,535 لیٹر کولڈ ڈرنکس، 1,280 کلو ایکسپائر اشیاء، 3,400 پیکٹ گٹکا، 220 کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور دو من سے زائد ناقص استعمال شدہ آئل بھی تلف کیا گیا۔