جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن ،بھاری اسلحہ، منشیات بر آ مد

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن ،بھاری اسلحہ، منشیات بر آ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے ماہ جولائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے بھاری اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔

سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ماہ جولائی کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے ۔جبکہ خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ماہ جولائی میں 539اشتہاری ملزم جن میں Aکیٹگری کے 225 اورB کیٹگری کے 314جبکہ 525عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں