جھنگ: شہر کے بازاروں میں ہر طرف باجے ، عوام پریشان

جھنگ: شہر کے بازاروں میں ہر طرف باجے ، عوام پریشان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں باجوں کی بھرمار سے شہری شدید پریشان ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق جھنگ کی مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں نے لاکھوں روپے مالیت کے باجے سٹاک کر کے فروخت شروع کر دیے ہیں۔۔۔

جس کے باعث گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں شرارتی بچے سارا دن باجے بجاتے پھرتے ہیں۔بچوں کے اس شور سے مرد و خواتین کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جھنگ پولیس نے باجے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا اور متعدد دکانوں سے باجے قبضے میں لے لیے گئے تھے ۔ شہریوں نے ڈی پی او جھنگ اور ڈی ایس پی سٹی سے فوری نوٹس لینے اور دوبارہ مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں