جھنگ:سیلاب نے 4سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

جھنگ:سیلاب نے 4سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی نا قص حکمت عملی سیلابی ریلے نے چار سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ موضع چک نور شاہ پرانا ڈیرا کے قریب رہائشں پذیر غریب محنت کش کا بچہ اردگرد موجود سیلابی پانی کے ریلے میں پاؤں پھیسلنے کی وجہ سے گر گیا سیلابی پانی بچے کو بہا کر اگے لے گیا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا یاد رہے کہ یہ سارے دریائی علاقے ہیں اور یہاں موجود گھروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے اطلاع ملنے پر بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوء اقدامات نہ کرنا ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں