سیوریج لائنوں کی تبدیلی کی سکیموں کو جلد مکمل کرنیکا حکم

سیوریج لائنوں کی تبدیلی کی سکیموں کو جلد مکمل کرنیکا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے آپریشنز افسروں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔۔۔

جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ مون سون سیزن کے ختم ہونے کے فوری بعد سیوریج لائنوں کی تبدیلی کی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو بھرپور ریلیف مل سکے ۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا اولین مشن ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے ساتھ اپنے فیلڈ سٹاف کو مزید متحرک اور مستعد رکھیں اور واسا فیصل آباد کے فری ہیلپ لائن 1334 سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر درج کروائی گئی شکایات کو مقرر کردہ ٹائم فریم میں حل کیا جائے ۔ انہوں نے بارش کے دوران تمام مشینری آپریشنل رکھنے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کیپسٹی پر چلانے کی بھی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں