ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں اصلاحات کی ہدایت

ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں اصلاحات کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے لئے ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں جدید اصلاحات پر کماحقہ عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔

 اور کہا کہ اعلیٰ نظم ونسق کے حوالے سے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ثمرات درخواست گزار شہریوں تک پہنچائے جائیں۔ وہ ایک اجلاس کے دوران سروسز ڈیلیوری میں جدید اصلاحات پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہے تھے جس میں ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ، حمیرا اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان رامے ، اسٹیٹ مینجمنٹ اور ون ونڈو کاؤنٹر سمیت دیگر شعبوں کے سٹاف نے شرکت کی۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے ریکارڈ کو ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں اور دفتری کام سے متعلق درخواست پر آن لائن محکمانہ کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ سائل کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں