فیصل آباد پولیس نے رواں سال 4098اشتہار ی دھرلئے

فیصل آباد پولیس نے رواں سال 4098اشتہار ی دھرلئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی بہترین قیادت اور حکمت عملی پرفیصل آباد پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئیں۔

 اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے4098ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں اے کیٹگری کے 1483ملزمان شامل ہیں۔ریسکیو 15 کالز کے تقابلی جائزہ کے مطابق جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی۔رواں سال ضلع پولیس نے 240 گینگزکے 627 ارکان گرفتار کر کے 22 کڑور 92 لاکھ 24 ہزار روپے کی ریکوری کی اور پراپرٹی کے مقدمات میں 68 کروڑ21 لاکھ 23 ہزار ریکوری کی گئی۔رواں سال بلائنڈ مرڈر کے 21 مقدمات ٹریس کرکے 44 ملزمان ،قتل کے 157 مقدمات کو ٹریس آؤٹ کر کے 307 ملزمان ، جوااور پرچی مافیاکے خلاف کارروائی کرتے رواں سال 567مقدمات کا اندراج کرکے 1822ملزمان گرفتار کرکے 48 لاکھ 66 ہزار500سو روپے برآمد کئے گئے ۔ منشیات فروشوں کے 2891 مقدمات درج کر کے ملزمان سے چرس 951کلو آئس57کلو ہیروئن 240کلو بھکی برآمد کی گئی ۔ نا جائز اسلحہ رکھنے پر2496مقدمات درج کرکے 2534 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیوں سے بڑے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں