مہنگے داموں پھل فروخت کرنے پر دو افراد کو گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہنگے داموں پھل فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
جھمرہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران دو افراد کو سرکاری نرخ کی بجائے مہنگے داموں پھل فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔