یوم استحصال کشمیر پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی آگاہی ریلی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم استحصال کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسروں کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی کا انعقادکیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے ۔ تمام پاکستانی کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ دیگر شرکاریلی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جذبے کا اظہار کیا۔ مزید برآں تمام تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت ریلیوں جبکہ سکولوں اور کالجوں میں سیمینارز کا انعقاد ہوا۔