9مئی کے ملزموں کو سزائوں پرکوئی باہر نہ نکلا:عبدالمنان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ 5اگست کی بھارتی گھناؤنی سازش اورکشمیری عوام سے حق استصواب رائے چھیننے کے غاصبانہ عمل کی دنیابھرمیں مذمت کی جارہی ہے۔۔۔
جبکہ پی ٹی آئی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی بجائے اپنے ملزم کی رہائی کیلئے سڑکوں پرنکلنے کی کوشش کی جس میں وہ ایک فیصد بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔بانی کے ارکان اورکارکنان کوعلم ہوچکاہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کوگرفتاری کے بعدسزا بھی مل چکی ہے اسلئے ڈرخوف کی وجہ سے کوئی باہر نہیں نکلا۔ 5اگست کوبھارتی اورپی ٹی آئی کے کردارکویوم سیاہ کے طورپریادرکھاجائے گا۔بھارت نے اس دن اس آ رٹیکل کوختم کردیاتھاجوکشمیریوں کوان شناخت اور حیثیت ثابت کرتاتھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ناصرف کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ بلکہ پوری دنیاکے ضمیر کوجھنجوڑنے والی نئی تاریخ رقم کی ۔انہوں نے کہاکہ یوم استحصال منانے کا مقصد دنیاکوبتایاجاسکے کہ کشمیر آ ج بھی ظلم کی چکی میں پس رہاہے اورکشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے منتظر ہیں۔