یوم استحصال کشمیر پرسمندری میں تقربیات ،ریلیوں کا انعقاد
سمندری(نمائندہ دنیا)یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں سمندری میں تقربیات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا مونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی۔۔۔
جس میں تمام مکاتب کی اہم شخصیات اراکین اسمبلی کے نمائندوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر گورنمنٹ گرایجویٹ کالج کے ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج،راؤ عاقب رحیم خاں،چوہدری خالد محمو د گل،چوہدری عمار اسلم پرنسپل گورنمنٹ کالج سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی تسلط اور مظالم کی مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔