جی سی یومیں کشمیریوں کے یومِ استحصال پر ریلی کا انعقاد

جی سی یومیں کشمیریوں کے یومِ استحصال پر ریلی کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کشمیریوں کے یومِ استحصال کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

5 اگست کا دنہمیں اس ستم ظریفی کی یاد دلاتا ہے جس دن بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں کے مظلوم عوام کے حقوق اور شناخت پر کاری ضرب لگائی۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے یوم استحصال پراحتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جو دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن انکے حوصلے ، جذبئہ آزادی اور قربانیاں آج بھی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں