جشن آزادی، ایف ڈی اے کی خصوصی سرگرمیاں جاری

 جشن آزادی، ایف ڈی اے کی خصوصی سرگرمیاں جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر اہتمام جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے خصوصی سرگرمیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایف ڈی اے کمپلیکس کو قومی پرچم کے تھیم کے مطابق سبز اور سفید برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔۔۔

 جبکہ مختلف شاہراہوں پر قومی پرچم اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے جنکے ذریعے معرکہ حق، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی فخر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اجلاس میں جشن آزادی کی سرگرمیوں پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جس میں ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، یاسراعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود و دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ڈی جی نے جشن آزادی کے پروگرامز کا جائزہ لیتے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات پر وطن عزیز کی آزادی کے تاریخی دن کو حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کے سلوگن کے تحت معرکہ حق کی عظیم کامیابیوں کے پس منظر میں منایا جا رہا ہے ۔ایف ڈی اے کے زیراہتمام جشن آزادی مشاعرہ گیارہ اگست کو ایف ڈی اے کمپلیکس میں ہوگا ،نامور شعراء اپنے کلام کے ذریعے حب الوطنی کے جذبوں کو اجاگر، تحفظ آزادی کے تقاضوں، حصول پاکستان کیلئے قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرینگے ۔ ایف ڈی اے و دیگر اداروں کے اشتراک سے نہر رکھ برانچ میں فلوٹس رکھے جائینگے جن میں مقامی و قومی ثقافت، تحریک آزادی کے مختلف پہلوؤں اور قوم کی بہادر افواج سے محبت، مختلف شعبوں میں عظیم کارناموں و کامیابیوں کی منظرکشی کی جائیگی۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں