کمالیہ:سیوریج سسٹم کی خرابی ، شہریوں کی زندگی اجیرن

کمالیہ:سیوریج سسٹم کی خرابی ، شہریوں کی زندگی اجیرن

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)ٹھٹھہ ڈلماں میں سیوریج سسٹم کی خرابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ گٹروں کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر بہنے لگا۔

 بدبو اور تعفن سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں۔مقامی افراد کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ سیوریج کا پانی نہ صرف بچوں، خواتین اور بزرگوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر سیوریج سسٹم کی فوری مرمت کروائیں تاکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں