اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

 اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان نے  پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان نے گورنمنٹ خواتین کالج شورکوٹ کینٹ میں جشنِ آزادی کے موقع پر \"شجرکاری مہم\" کے تحت پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

 مہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانا اور سرسبز پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں