کمسن بھتیجی کو ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بھتیجی کو مبینہ ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے نگہبان پورہ میں سرفراز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکے بھائی کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی جواں سالہ بیٹی کو قابو کرکے ہراساں و پریشان کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔