ٹوبہ ٹیک سنگھ:فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، مضر صحت اشیا ضبط

ٹوبہ ٹیک سنگھ:فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، مضر صحت اشیا ضبط

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی نگرانی میں ضلع بھر میں خوراک سے متعلقہ اداروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 128 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی، جس میں ایک یونٹ کو سیل اور ایک کے خلاف جعلسازی پر مقدمہ درج کیا گیا۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے 13 یونٹس کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2000 کلو ناقص آئس لولیز، 110 لیٹر مضر صحت دودھ، ایک من سے زائد ممنوعہ اشیاء اور پیکنگ میٹریل تلف کر دیا گیا۔مزید برآمدات میں 500 خالی جوس بوتلیں، 168 پیکٹ چائنہ نمک، 114 پیکٹ رنگ، 80 کلو جعلی لیبلز اور 9 کارٹن چورن شامل ہیں، جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 35 گاڑیوں سے 6900 لٹر دودھ کی چیکنگ بھی کی گئی۔یاسر مشتاق نے کہا کہ ناقص خوراک بیماریوں کا باعث بنتی ہے ، خوراک کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں