گوجرہ :خاتون نومولود مردہ بچہ نمبردار کی حویلی میں پھینک کر فرار
گوجرہ (نمائندہ دُنیا)نامعلوم خاتون نومولود مردہ بچہ گاؤں کے نمبردار کی حویلی میں پھینک کر فرار ہوگئی۔
تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 180 گ ب میں زاہد محمود نمبردار کی حویلی میں ایک نامعلوم عورت نومولود مردہ بچہ چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نومولود کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔