ضلع کونسل اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی دکانوں کی نیلامیاں روکنے کا مطالبہ

ضلع کونسل اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی  دکانوں کی نیلامیاں روکنے کا مطالبہ

سمندری (نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے سمندری راؤ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ سمیت دیگر اراکین نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی زیرِ ملکیت دکانوں کی نیلامیاں فوری روکی جائیں۔

 ڈپٹی اسپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ فیصلہ تک تمام معاملات مؤخر کیے جائیں۔ تجارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 40 تا 50 برس سے دکا نیں پنجاب لوکل گورنمنٹ کے قانون کے تحت چل رہی تھیں، مگر 2025 میں 80 فیصد دوکانات پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئیں، جبکہ صرف 20 فیصد پرانے نظام میں رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب لوکل کرایہ داران سب سیکشن 6، 7 آف سیکشن 103 گورنمنٹ ایکٹ 2022 پر عمل درآمد سے کرایہ داروں اور محکموں کے مابین تنازعات ختم اور کاروباری سرگرمیوں میں استحکام آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں