پاور لوم ورکر علی حسین مرحوم کے بیٹے کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی کی خصوصی ہدایت پر پاور لوم ورکر علی حسین مرحوم کے بیٹے کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کر دیا گیا۔
اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی طاہر سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر عباس وڑائچ نے کارڈ مرحوم کے بیٹے کے حوالے کیا،اس کارڈ کے اجراء کے بعد مرحوم علی حسین کی بیوہ اور بچوں کو ماہانہ 37 ہزار روپے پنشن کی سہولت میسر آئے گی، جب کہ 8 لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ بھی ورکرز ویلفیئر بورڈ سے فراہم کی جائے گی۔