ماں اور دو بیٹیوں کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماں اور دو بیٹیوں کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ماں اور دو بیٹیوں کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تھانہ صدر سمندری میں درج مقدمہ کے مطابق شریفاں بی بی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران چند ملزمان مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوئے ۔ تشدد سے خواتین زخمی ہو گئیں۔مدعیہ کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملز موں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں