سٹینڈ پر کھڑے کئے گئے ٹرک کی بیٹریاں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹینڈ پر کھڑے کئے گئے مزدا ٹرک کی بیٹریاں چوری کر لی گئیں۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ریلوے گوداموں میں ساغر علی نامی ڈرائیور کی جانب سے اپنا مزدا ٹرک کھڑا کیا گیا اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کے ٹرک سے بیٹریاں چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔