چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی نے 4 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی نے 4 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح سرگودھا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دودھ سپلائر گاڑی سے 4 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا۔

سپلائر کے خلاف پہلے سے درج مقدمے کے باعث گاڑی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کے مطابق موقع پر دودھ کے چار ٹیسٹ کیے گئے ، جن کے نتائج مقررہ معیار کے مطابق نہیں پائے گئے ۔ تجزیے میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی ثابت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دودھ نواحی علاقے جامع آباد سے اکٹھا کر کے لاہور اور گردونواح میں سپلائی کیا جانا تھا۔ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے کہا کہ دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول بیچنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، اور دودھ سمیت بنیادی اشیائے خورونوش میں جعلسازی کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں