عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں بے نقاب کرنا ناگزیر :علما

عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں بے نقاب کرنا ناگزیر :علما

چناب نگر (نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت سے آگاہی دینا امت مسلمہ کا اہم فریضہ ہے ، اس کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کرنا ناگزیر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار علما نے ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے ، بنیاد کے بغیر کوئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔ برطانوی سامراج نے اسی بنیاد کو کمزور کرنے کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تاکہ مسلمانوں کا نبی کریم ﷺ سے تعلق کمزور ہو۔ مسلمان ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔مولانا عمر عثمان، مولانا اسلم شاہد، مولانا سیف اللہ و دیگر نے مطالبہ کیا کہ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کرائے ۔ علما نے کہا کہ عقیدہ و عمل کی اصلاح سے ہی صالح معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ۔ دین سے دوری نے کردار کی سمت بدل دی ہے ، ایسے حالات میں توحید اور سیرت طیبہ کے تقاضے پورے کیے بغیر امت کی فکری اصلاح ممکن نہیں۔ علما نے ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں