مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے کردارضروری:جمعیت اہلحدیث

مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے کردارضروری:جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)قیام پاکستان کیلئے ہمارے اسلاف نے بے مثال قربانیاں دیں، مگر افسوس آج ہم آزادی کے باوجود غلاموں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، چودھری حبیب اللہ عطار، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا بہادر علی سیف، قاری بشیر احمد عزیزی، مولانا اکرام اللہ طور، ڈاکٹر طارق عباس چودھری، افتخار احمد فراز، رانا کلیم اللہ، مولانا عبدالشکور کاظم، مولانا محمد اشرف جاوید، حافظ عمر فاروق ارشد و دیگر نے یوم آزادی کے موقع پر خطبات جمعہ اور تقریب سے خطاب میں کیا۔ مقررین نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ، مگر آج قوم نے یوم آزادی کو مادر پدر آزادی سمجھ لیا ہے ۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا تاکہ قرآن و سنت پر عمل کیا جا سکے ، مگر ہم یہود و نصاریٰ کے طور طریقے اپنا کر خوار ہو رہے ہیں۔ آزادی کی قدر نہ کرنے والی قومیں زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتیں، اس لیے ہمیں انفرادی و اجتماعی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ آخر میں شہدا کیلئے فاتحہ اور ملکی استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں