جشن آزادی پر ہر کوئی اپنے حصے کا پو دا لگائے :ذوالفقار صابر
پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر نے اپر کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبر 2 کا دورہ کیا، جہاں جشنِ آزادی کے سلسلے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا اور پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کے لیے درختوں کا اگانا اور باغیچوں کی دیکھ بھال نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے سکول میں ہریالی اور صفائی کے بہترین انتظامات پر دلی اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم جاری ہے ، اور ہر شہری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے ، خاص طور پر گھروں اور باغیچوں میں پھل دار درخت اگا کر ماحول کو مزید خوشگوار بنایا جا سکتا ہے ۔