پارکوں کی خوبصورتی، بحالی کے منصوبے پر عملدرآ مدکی ہدایت

پارکوں کی خوبصورتی، بحالی کے منصوبے پر عملدرآ مدکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہر کے پارکوں کی خوبصورتی، شجرکاری کے فروغ اور باغ جناح کی بحالی کے منصوبے پر فوری اور مؤثر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔

 وہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، جس میں ڈی جی پی ایچ اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق تقریبات کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے شہر کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور سبز و سفید روشنیوں سے دلکش بنانے ، گرین بیلٹس پر گھاس اور بڑے پودے لگانے ، جبکہ پیپلز کالونی سے پہاڑی گراؤنڈ تک گرین بیلٹ کو فاریسٹ بیلٹ میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تمام پارکوں میں لائٹس، آرام دہ بینچز اور نئے جھولے نصب کرنے ، اہم یادگاروں کو سجانے ، اور پوسٹرز و سٹیمرز کو روزانہ ہٹانے کا حکم دیا۔ باغ جناح کی تزئین و آرائش اور مرکزی داخلی راستے کو دیدہ زیب بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ طلب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں