جڑانوالہ:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کا ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ

جڑانوالہ:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے  ایم ایس کا ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جعفر ملک نے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

اسی سلسلے میں انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہسپتال میں مریضوں و ورثا کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں