چنیوٹ:تاریخی ورثہ عمر حیات محل کی بحالی کا کام تیز کرنے کا حکم

چنیوٹ:تاریخی ورثہ عمر حیات محل کی بحالی کا کام تیز کرنے کا حکم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ کی تاریخی عمارات کی تزئین و بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے تاریخی ورثہ عمر حیات محل کا دورہ کیا، جہاں محکمہ آثارِ قدیمہ کے افسر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آرکیالوجی نے ڈپٹی کمشنر کو بحالی کے جاری کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمر حیات محل چنیوٹ کی شناخت اور تاریخی ورثہ ہے ، جس کی بحالی نہ صرف ثقافتی پہچان کو اجاگر کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں