ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں 14اگست کے حوالے سے تقریب

ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں 14اگست کے حوالے سے تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ کی زیرِ سرپرستی جشنِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں۔

 اسی سلسلے میں ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد میں 14 اگست کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر فیصل آباد مریم خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، پرنسپل کالج اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب میں کمشنر مریم خان نے کالج میں پہلی مرتبہ قائم کی گئی پری نرسری کلاس کا افتتاح کیا اور سبزہ زار میں پودا لگا کر موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلوز اور ولولہ انگیز تقاریر پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔کمشنر نے طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈویژن بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات یکم اگست سے جاری ہیں اور امسال یہ تقریبات آپریشن بنیان المرصوص سے منسوب کی گئی ہیں تاکہ آزادی کے تحفظ اور وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان تقریبات میں بھرپور حصہ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں