جشن آزادی کے موقع پرانٹر تحصیل مَیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ

 جشن آزادی کے موقع پرانٹر تحصیل مَیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)معرکہ حق تقریبات کے سلسلہ میں 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال کلیم شہید غلام آباد میں انٹر تحصیل مَیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ ہوئی۔

 10 ویٹ کیٹگریز میں مقابلے ہوئے جن میں ریسلرز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ریسلرز نے عمدہ داؤ پیچ لگا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ مقابلوں میں انٹرنیشنل ریسلرز ارشد حنیف، محسن گجر اور مشتاق علی نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔ مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل آباد ساجدہ لطیف، عاطف نومی ملک (ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن)اور بابائے سپورٹس حاجی رفیع نے جیتنے والے ریسلرز میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔ڈجکوٹ روڈ سپورٹس کمپلیکس میں مَڈ ریسلنگ کے بڑے مقابلے بھی ہوئے جن میں قمر گجر پہلوان (کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کے سلور میڈلسٹ)نے کاکا پہلوان کو چاروں شانے چت کیا۔رمضان پہلوان نے فیصل شاہ پہلوان کو شکست دی جبکہ عدیل پہلوان نے سجاد پہلوان کو ہرایا۔ آٹھ مزید مقابلے بھی ہوئے ۔منصف کشتی کے فرائض شرافت پہلوان اور استاد منگا پہلوان نے انجام دیئے ۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی ساجدہ لطیف، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لالہ عمر بلوچ، استاد نثار پہلوان اور افضل مٹھو پہلوان (چیمپئن دبئی)نے جیتنے والے پہلوانوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں