چہلم امام حسین ؓپر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرینگے ،ڈی سی

چہلم امام حسین ؓپر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرینگے ،ڈی سی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)چہلم حضرت امام حسین ؓپر فول پروف اور جامع انتظامات کئے جائیں گے اور کسی صورت امن و امان کی فضا خراب نہیں ہونے دی جائے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سٹی پولیس آفیسر بلال عمر نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے امن کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پرصدارت کرتے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فضل عباس،اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین اور اہل تشیع کے جید علما سمیت متعلقہ محکموں کے افسر شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہا جلوسوں کے اوقات نماز جمعہ کے بعد رکھے جائیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عزاداری اور عبادات قانونی دائرہ کار میں رہ کر ادا کی جائیں اور عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ ایام پُرامن طریقے سے گزر سکیں۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر بلال عمر نے کہا عزاداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور چہلم امام حسینؓ پر پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس او پیز کے مطابق جلوسوں کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔اہل تشیع علما نے امن کے قیام کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں