ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں دو خواتین  سمیت پانچ افراد شدید زخمی

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورعارف رکشہ پرچک نمبر424ج ب کی فرحانہ زوجہ فرخ،مریم دختر فرخ کو لے کر شہر سے گاؤں جا رہاتھاکہ۔۔۔

 جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار سے ٹکر ہو گئی ،رکشہ سوار ڈرائیور سمیت تینوں شدیدزخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کار قبضہ میں لے لی ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ چک نمبر373ج ب کاشبیر موٹر سائیکل پر شہر سے واپس جا رہاتھاکہ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس سے شبیر،سیف اور قاسیم ساکنان چک نمبر302ج ب شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں