لڑکی سے مبینہ زیادتی ،اغواکرکے زبردستی نکاح کر لیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کے نواح میں گن پوائنٹ پر حوا کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بااثر افراد نے اغواکرکے زبردستی نکاح کر لیا۔
نواحی چک نمبر 354 گ ب کی رہائشی خیراں بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ ہونے 2 ماہ قبل گاؤں کے رہائشی بشارت مقصود نے گھر داخل ہو کر اسکی بیٹی انعم کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا جب بیٹی کا میڈیکل لینے گئے تو بااثر افراد اسکی بیٹی کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور زبردستی نکاح کروا دیا،خیراں بی بی کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹی بعدازاں موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر آئی اور اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم و ستم بارے آگاہ کیا متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گئے تو پولیس نے انکی داد رسی نہ کی ، 2 ماہ بعد بھی انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں گاؤں کے بااثر افراد نے انہیں گاؤں سے بھی نکال دیا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔