تاجر اتحاد کی میٹنگ ،تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت
جکھڑ (سٹی رپورٹر )تاجر اتحاد کے عہدیداران کی میٹنگ ہوئی۔ تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت ہوئی۔
میٹنگ میں چیئرمین کمالیہ تاجر اتحاد شفیق شاہد ملک، صدر طارق حسن رحمانی، جنرل سیکرٹری رائے اسد خاں، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی امتیاز، سینئر وائس چیئرمین بابا رحمان، وائس چیئرمین سردار ریحان سرور ڈوگر، صدر اوورسیز ونگ شبیر منہاس راجپوت، نائب صدور فدا حسین بھٹی، میاں ارقم ناصر، ایڈیشنل سیکرٹری ملک اجمل، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عاصم رحمت، رانا کامران اور دانیال بھٹی نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے بعد فنانس سیکرٹری طیب خان کی حلف برداری ہوئی ۔ سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران نصرت نے نو منتخب فنانس سیکرٹری سے حلف لیا۔