معرکہ حق کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب
کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام ،کلمہ چوک میں شمعیں روشن کی گئیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔شہدا کی تکریم زندہ قوموں کا خاصہ ہے ۔وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنیوالے ہیروز ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔پوری قوم یکجا ہے اور بھارت کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ملک کی خاطر ہر فرد، بچہ اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔پاکستانی افواج نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کی حفاظت کی ہے ۔ افواج پاکستان ہماری بقاء کی ضمانت ہیں. تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔