پیرمحل:درجنوں لٹر جعلی دودھ کو تلف کر دیا گیا

پیرمحل:درجنوں لٹر جعلی  دودھ کو تلف کر دیا گیا

پیرمحل(نمائندہ دنیا ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیفٹی آفیسر غلام محی الدین کی سربراہی میں تحصیل کے گائوں 771گ ب کے احاطہ میں چھاپہ مارتے ہو ئے جعلی دودھ کی تیار ی میں استعمال ہو نے والے اجزا۔۔۔

 ملک پائوڈراور کو کنگ آئل سمیت دیگر اشیا کو اپنی تحویل میں لے کر موقع سے پکڑے جانے والے درجنوں لٹر جعلی دودھ کو تلف کردیا ،بعد ازاں متعلقہ تھانہ پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام محی الدین کی مدعیت میں جعل ساز محمد شہباز کے خلاف مقدمہ کا اندراج کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں