جماعت اسلامی کی بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر تشویش

جماعت اسلامی کی بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر میاں انوار الحق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری حافظ محمد شاہد ایڈووکیٹ نے شہر میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی درجنوں وارداتیں ضلعی پولیس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔ مجرم اور جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو غیر محفوظ ہو چکی ہے ، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر عوام نے ازخود چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ شروع کیا تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تیسرا بڑا شہر معاشی اور ترقیاتی لحاظ سے بحرانوں کی زد میں ہے ، مہنگائی، بیروزگاری اور جرائم نے عوام کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں