آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت :کرنل امجد کریم

آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت :کرنل امجد کریم

پینسرہ (نمائندہ دنیا)کرنل امجد کریم رندھاوا نے کہا ہے کہ روشن مستقبل ان لوگوں کا ہے جو ٹیکنالوجی کی طاقت کو استعمال کر سکیں، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی تعلیم اب ایک ضرورت بن چکی ہے ۔

 زرعی ایگریکلچر لائبریری میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے ، جو تکنیکی انقلاب سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، بلاک چین اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبے مستقبل کا تعین کریں گے ۔ آئی ٹی تعلیم کو ترجیح دے کر مہارت یافتہ افرادی قوت تیار کی جا سکتی ہے جو معاشی ترقی اور جدت طرازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت یسین کسانہ نے کہا کہ روایتی ملازمتوں کی مارکیٹ تیزی سے بدل رہی ہے ، ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے ، اس لیے نوجوانوں کو سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، ڈیٹا تجزیہ اور سائبر سکیورٹی جیسی مہارتیں دی جائیں۔ مقررین نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور عالمی مقابلہ بازی میں اضافہ کر سکتا ہے ۔سیمینار میں سینکڑوں طلبہ و طالبات، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں