اقلیتوں کے قومی دن پر ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں:روف احمد

 اقلیتوں کے قومی دن پر ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں:روف احمد

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)اقلیتوں کا قومی دن بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن کی یادہانی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔انہوں نے 11،اگست 1947ء کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں اقلیتوں کے مساوی حقوق کی واضح الفاظ میں ترجمانی کی ہے ۔

یہ دن ملک کے تمام شہریوں میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کا سنہری موقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن مینارٹی افیئرز فیصل آباد عمانوئیل غوری و دیگر بھی موجود تھے ۔سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی روف احمد نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر دن رات صفائی ستھرائی کیلئے کوشاں اپنے محنتی ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔اقلیتی برادری قیام پاکستان سے اب تک زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ پاکستان کا قومی پرچم بھی اقلیتوں کی اہمیت کی واضح نشاندہی کرتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر شرکا سے اظہار یکجہتی کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں