چناب کالج شورکوٹ میں جشن آزادی تقریب ، انعامات تقسیم

چناب کالج شورکوٹ میں جشن آزادی تقریب ، انعامات تقسیم

جھنگ، شورکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)جشن آزادی و معرکہ حق کی رنگا رنگ تقریبات جاری،چناب کالج شورکوٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔۔۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ،ضلعی افسر،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی ، مولانا آصف معاویہ ،مولانا زاہد انور، لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اعجاز صالح، تحصیل سپورٹس آفیسر ساجدہ بی بی، صدر انجمن تاجران رانا شاہد محمود، ممبر امن کمیٹی رائے ایاز اکبر، رجب بھٹی، رانا شبیر، بھی شریک ہوئے ۔کرکٹ میچ کا بھی اہتمام کیا گیا جومحکمہ ایجوکیشن کی ٹیم نے جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات چاروں تحصیلوں میں جاری ہیں۔میگا فیملی ایونٹ ، کھیلوں ، ثقافتی پروگرام، شجر کاری، صفائی اور سیوریج انتظامات سمیت تمام تعلیمی اداروں میں تقریری ، گلوکاری ،مضمون نویسی کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں۔ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پروگراموں میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کئے ۔میگا پلاٹیشن مہم کے تحت جنگلات میں پودے بھی لگائے گئے ۔تحصیل چوک میں پاکستان پارک کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں