ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا ویٹرنری اداروں میں سہولیا ت کاجائزہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا ویٹرنری  اداروں میں سہولیا ت کاجائزہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ندیم بدر نے ضلع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا معائنہ کیا۔

سول ویٹرنری ہسپتال پینسرہ ، السعید سائلج یونٹ نیا لاہور، سول ویٹرنری ہسپتال موچی والا ، سول ویٹرنری ہسپتال ٹلّاں والا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر ضلع جھنگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضری رجسٹر،او پی ڈی، صفائی، کسان لائیو سٹاک بیٹھک، وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ ریکارڈ، سپلائی چین، دواؤں، سیرم اور ویکسی نیشن ریکارڈ، کسانوں کیلئے سہولیات اورصفائی کا جائزہ لیا۔ عملہ کوصفائی، پانی اور ویکسین کی دستیابی، جاری ویکسی نیشن بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں