ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی تقریب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن آزادی ومعرکہ حق کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ چنیوٹ اور پاک آرمی کے اشتراک سے ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد۔
لیفٹیننٹ کرنل جنید ،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل،ڈی پی او عبداﷲ،ارکان صوبائی اسمبلی ذوالفقار شاہ،مولانا الیاس چنیوٹی،پاک آرمی ،ضلعی انتظامیہ کے افسروں ،شہدا کی فیملیز، تاجروں،اساتذہ،طلبہ نے ر شرکت کی۔ ملک علی انس ودیگرطلبہ نے ملی نغمہ پیش کئے ۔ رسہ کشی کا تگڑا ٹاکراہوا،چنیوٹ کبڈی کلب اور لنگرانہ کی ٹیموں کے مابین کبڈی کا مقابلہ ہوا۔مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور طلبہ کی تیارکردہ پینٹنگز دیکھیں ۔ مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اورمختلف سماجی شعبوں میں بیمثال خدمات انجام دینے والوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا جشن آزادی تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی ہاکی سٹیڈیم میں دوسری تقریب میں نامور گلوکارہ حمیرہ ارشد اور رمضان جانی نے ملی نغمے پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنرصفی اﷲ ودیگرضلعی افسرموجود تھے ۔