جشن آزادی، معرکہ حق تقریبات ، سائیکل ریلی کا انعقاد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)جشنِ آزادی معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں ضلع میں شاندار سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے قومی پرچم لہرا کر کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس نے ریلی کی قیادت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر سمیت سرکاری افسروں، طلبا، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعدادسائیکل ریلی میں شریک ہوئی۔ ریلی باغ جناح سے شروع ہو کر جیل روڈ، بلال چوک، چناب کلب چوک اور دیگر مرکزی شاہراہوں سے گزرتی ہوئی واپس باغ جناح اختتام پزیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے اور ملی نغموں کی دھن پر وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ اس موقع پر شہر کا ماحول قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظر آیا۔