غیر قانونی کمرشلائزیشن کرنے پر چار پلاٹس سربمہر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کی بلامنظور ی کاروباری عمارتوں میں تبدیل کرنے پرچار پلاٹس کو سربمہر کر دیا۔۔۔
اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں کو چیک کیا تو جھنگ روڈ پر کالونی میں تین رہائشی پلاٹس نمبر A1,2,3کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا جن میں سکول سمیت ودیگر کاروباری سرگرمیاں جاری تھیں جبکہ کچی آبادی کے رہائشی پلاٹ میں بلامنظوری دکانیں قائم کی تھیں جنہیں سربمہر کر دیا گیا ۔