ایف بی آر آفس آئے شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف بی آر آفس آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم ایف بی آر آفس میں وسیم نامی شہری کام کے سلسلے میں آیا ہوا تھا کہ۔۔۔
اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔