ایف ڈی اے کی جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقاریب
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے خصوصی سرگرمیاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی جانب سے \"حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی\" کے تھیم کے تحت قومی ہیروز، تہذیبی و ثقافتی پہلوؤں اور حب الوطنی کے جذبوں کو اجاگر کرنے کے لیے نہر رکھ برانچ میں دلکش فلوٹس رکھے گئے ہیں، جو شاندار مناظر پیش کرنے کے باعث عوامی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جشنِ آزادی کے موقع پر ایف ڈی اے کمپلیکس اور تمام ذیلی دفاتر کی عمارات کو قومی پرچم کے سبز اور سفید رنگوں کی خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے ، جبکہ عوامی مقامات پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت تحریکِ پاکستان کے ہیروز کی پورٹریٹس اور پاکستان کے لیے دعائیہ تحریروں پر مبنی بینرز و سٹریمَر آویزاں کیے گئے ہیں۔